امریکہ کی القدس فورس کے نئے سربراہ کو دھمکی پر ایران ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گیا

امریکہ کی القدس فورس کے نئے سربراہ کو دھمکی پر ایران ایک مرتبہ پھر میدان میں ...
امریکہ کی القدس فورس کے نئے سربراہ کو دھمکی پر ایران ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گیا

  



تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ قدس فورس کے نئے سربراہ کو امریکی دھمکی ریاستی دہشتگردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ عالمی برادری امریکہ کی ریاستی دہشتگردی کی مزمت کرے ، قدس فورس کے نئے سربراہ کو امریکہ دھمکی ریاستی دہشتگردی ہے ۔یاد رہے کہ امریکہ کے خصوصی مندوب نے القدس فورس کے نئے سربراہ سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہاتھا کہ جنرل اسماعیل نے امریکیوں کونشانہ بنایا تو انجام سلیمانی جیسا ہو گا ۔

یاد رہے کہ امریکہ نے عراق کے دارلحکومت بغداد میں ایئر پورٹ پر ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کیا ۔ ایران نے قتل کے جواب میں عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل سے حملہ کیا اور دعویٰ کیا کہ 80 افراد مارے گئے ہیں ۔

مزید : قومی