ایک مرتبہ پھر گدھوں کی سریاں برآمد لیکن گوشت کہاں گیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

ایک مرتبہ پھر گدھوں کی سریاں برآمد لیکن گوشت کہاں گیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
ایک مرتبہ پھر گدھوں کی سریاں برآمد لیکن گوشت کہاں گیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)  کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے،کلفٹن میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب موجود کچرا کنڈی سے 3گدھوں کے سر اور آلائشیں ملی ہیں البتہ باقی گوشت غائب ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد مبینہ طور پر ذبح کیے گئے گدھے کے سر اور آلائشیں پھینک گئے تھے، ان آلائشوں کو بعد میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی والی گاڑی کچرے سمیت اٹھا کر لے گئی۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے اہلِ علاقہ سے پوچھ گچھ جاری ہے کہ یہ کس کی کارروائی ہے اور گدھوں کا گوشت کہاں گیا ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ان گدھوں کا گوشت بیف یا مٹن بتا کر کسی ہوٹل یا گوشت کی دکان پر بیچا اور شہریوں کو کھلایا جائے گا۔