شاداب خان ہی آج کے میچ میں اچھی کارکردگی کیوں دکھا سکے؟ خود ہی بتا دیا

شاداب خان ہی آج کے میچ میں اچھی کارکردگی کیوں دکھا سکے؟ خود ہی بتا دیا
شاداب خان ہی آج کے میچ میں اچھی کارکردگی کیوں دکھا سکے؟ خود ہی بتا دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو ابتدائی کامیابیاں دلانے والے شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے پاکستانی ٹیم کیلئے کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے لیکن آج ٹیم کیلئے وکٹیں حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی اننگز ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ آج کی کارکردگی پر بہت خوش ہوں کیونکہ گزشتہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارم نہیں کر پا رہا تھا، بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے رن آﺅٹ ہونے پر ہمیں مومینٹم ملا اور پھر ہم نے اچھی باﺅلنگ بھی کی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم بنگلہ دیشی ٹیم کو 150 سے کم سکور پر آﺅٹ کرنا چاہتے تھے، بیٹنگ کیلئے وکٹ بہت اچھی ہے اور امید ہے کہ ہم ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ میں بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کھیل کر آیا ہوں اور وہاں پرفارم بھی کیاجبکہ اس وجہ سے ہی بنگلہ دیشی بلے بازوں کو بھی اچھی طرح جانتا ہوں، اس لئے اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوا۔

مزید : کھیل