”میں تو نہر میں بھی چھلانگ لگا دیتا ہوں اور ۔۔“خواجہ آصف کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بیان

”میں تو نہر میں بھی چھلانگ لگا دیتا ہوں اور ۔۔“خواجہ آصف کا قومی اسمبلی کی ...
”میں تو نہر میں بھی چھلانگ لگا دیتا ہوں اور ۔۔“خواجہ آصف کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بیان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس ہوا جس دوران کمیٹی نے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے اکٹھی ہونے ولی رقم کی مالیت اور اس کے خرچ ہونے سے متعلق دیافت کیا جس پر حکام آبی وسائل نے بتایا کہ تفصیلات کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھا گیاہے ، ریمائنڈر بھی لکھا ابھی تک خط کا جواب موصول نہیں ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے معاملے پرعوامی آگاہی کی ضرورت ہے، بھارت کی جانب سے آبی دہشتگردی محض مفروضہ ہے، ہمارے پاس پانی موجود ہے،کمی کارونا چھوڑدیں، پینے کے پانی سے گاڑیاں دھوئی جاتی ہیں، سچن ٹنڈولکرنے عوامی مقام پرنہاکرپانی بچانے کاپیغام دیا، ہمارے ہاں کوئی ایسا کرنے کو تیار نہیں، میں تو نہر میں بھی چھلانگ لگا لیتا ہوں۔

مزید : قومی