مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے مرکزی عہدیداران اور ممبران کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے ملاقات
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے مرکزی عہدیداران اور ممبران کی وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے ساتھ دبئی میں خصوصی ملاقات میں ملکی حالات اور پارٹی کے انتظامی امور پر بات ہوئی اور قائد محترم محمد نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا کی - وزیر اعلی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو گلگت بلتستان وزٹ کی خصوصی دعوت دی۔
میٹنگ میں مسلم لیگ (ن) کے غلام مصطفی مغل، جنرل سیکریٹری متحدہ عرب امارات خواجہ عبدالوحید پال، شارجہ کے صدر محمد غوث قادری ، نائب صدر متحدہ عرب امارات ملک شہزاد کے علاوہ شہزاد بٹ ممبر مجلس عاملہ اور عرفان اقبال طور جنرل سیکریٹری شارجہ نے شمولیت کیوزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے قائد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ ان کی خصوصی توجہ سے ترقیاتی فنڈز پانچ ارب سے بڑھا کر 19 ارب کیا۔
گلگت بلتستان میں مثالی ترقی ہوئی سیاحت کے فروغ کے لئے انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی گئی عوامی صحت کی بنیادی سہولتوں کے ساتھ دو نئے ہسپتال تعمیر بھی کئے- انہوں نے بتایا کہ صوبے میں انرجی پاور جنریشن، سیاحت، ہوٹل انڈسٹری، معدنیات میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار حالات کے ساتھ investors کو ٹیکس کی چھوٹ کے ساتھ ممکنہ سہولتیں بھی میسر کی گئی ہیں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے.