پتوکی میں کریانہ سٹور کے گودام پر چھاپہ،چینی کی اتنےہزار بوریاں بر آمد کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے گا  

پتوکی میں کریانہ سٹور کے گودام پر چھاپہ،چینی کی اتنےہزار بوریاں بر آمد کہ ...
پتوکی میں کریانہ سٹور کے گودام پر چھاپہ،چینی کی اتنےہزار بوریاں بر آمد کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے گا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پتوکی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف ڈوگر نےاپنی ٹیم کےہمراہ زخیرہ اندوزی کرنےوالےمقامی کریانہ سٹورکےگودام پرچھاپہ مارتے ہوئے 4 ہزار کے قریب چینی کی بوریاں بر آمد کرلی ہیں جبکہ گودام مالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پتوکی میں چینی اورآٹے کےمبینہ بحران سےنمٹنےکیلئےاسسٹنٹ کمشنرآصف علی ڈوگر نےمقامی ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔اسٹنٹ کمشنر نے پتوکی میں واقع مقامی ہاشمی کریانہ سٹور کے گودام پر چھاپہ مارتے ہوئے ذخیرہ کی گئی چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کرتے ہوئے گودام کو سیل کردیا ہے جبکہ گودام مالک کے خلاف  قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رہیں گی اور کسی بھی ذخیرہ اندوز کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔