میچ جتواتے ہی شعیب ملک نے دل کی بات بھی کہہ دی، جان کر آپ بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں

میچ جتواتے ہی شعیب ملک نے دل کی بات بھی کہہ دی، جان کر آپ بھی تعریف کئے بغیر نہ ...
میچ جتواتے ہی شعیب ملک نے دل کی بات بھی کہہ دی، جان کر آپ بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں عمدہ نصف سنچری کی بدولت جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے شعیب ملک نے تمام تر کریڈٹ باﺅلرز کو دیدیا ہے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے قومی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ کی بھی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ اننگز کے ابتداءکے بال ٹھیک آ رہا تھا اور کھیلنا بھی آسان تھا مگر بعد میں مشکل ہو گیا اور باﺅنڈریز مارنا آسان نہیں تھا تاہم جب وکٹ مشکل ہو اور آپ ہدف کا تعاقب کر رہے ہوں تو پھر خود کو چانس دینا چاہئے اور اگر کامیابی ملے تو پھر حریف ٹیم پر دباﺅ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی جیت کا کریڈٹ باﺅلرز کو جاتا ہے اور فیلڈنگ بھی اچھی رہی، بنگلہ دیشی ٹیم نے بیٹنگ میں اچھا آغاز کیا مگر باﺅلرز نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے انہیں بڑا ہدف دینے سے روکا، اس لئے تمام کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب وکٹ مشکل ہو اور باﺅنڈرز لگانا آسان نہ ہو تو پھر آپ سنگل اور ڈبل سے کام چلالیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ پیچھے ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو باﺅنڈریز لگا سکتے ہیں اور ہدف تھوڑا رہ جائے تو پھر پریشانی نہیں ہوتی، آج کے میچ میں کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

مزید :

کھیل -