بابراعظم کی نظر میں آج کی جیت کا کریڈٹ کس کو جاتا ہے؟ جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

بابراعظم کی نظر میں آج کی جیت کا کریڈٹ کس کو جاتا ہے؟ جان کر آپ بھی ان کی حمایت ...
بابراعظم کی نظر میں آج کی جیت کا کریڈٹ کس کو جاتا ہے؟ جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جیت کا کریڈٹ باﺅلرز کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز کے بقیہ میچوں میں پاور پلے میں بیٹنگ مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹی 20 میچ میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آج کی جیت کا تمام تر کریڈٹ باﺅلرز کو جاتا ہے جنہوں نے بنگلہ دیش کو اچھے آغاز کے باوجود 150 سے کم رنز پر روکا، حارث رﺅف نے اچھا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اتنی سست وکٹ کی توقع نہیں تھی تاہم اس کے باوجود باﺅلرز نے بروقت صحیح منصوبہ بندی کرتے ہوئے باﺅلنگ کی اور ہم نے یہی منصوبہ بنایا تھا کہ انہیں جلد از جلد آﺅٹ کریں گے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ باﺅلرز کے بعد جس طرح شعیب ملک اور احسان علی نے بیٹنگ کی ہے وہ بہت اچھی تھی اور ہم سیریز کے بقیہ میچوں میں پاور پلے میں مزید اچھی بیٹنگ کی کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل