وزیراعظم عمران خان کو ’عرب شہزادے ‘کی شکایت لگا دی گئی

وزیراعظم عمران خان کو ’عرب شہزادے ‘کی شکایت لگا دی گئی
وزیراعظم عمران خان کو ’عرب شہزادے ‘کی شکایت لگا دی گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )میٹ ایکسپورٹرز نے وزیراعظم عمران خان کو ہزاروں جانوروں کی ایکسپورٹ سے متعلق شکایتی خط لکھا دیا۔خط میں کہا گیا کہ عرب شہزادے کو تحفے کے نام پر 3500 جانوروں کی ایکسپورٹ کی گئی ہے،میٹ ایکسپورٹر کا کہنا ہے کہ عرب شہزادوں کے نام پر جعلی پرمٹس نکال کر ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔

رہنما میٹ ایکسپورٹرز نصیب سیفی کا کہنا ہے کہ عرب شہزادوں کے نام پرجعلی پرمٹس نکال کر ایکسپورٹ کے باعث پاکستان میں جانوروں کی دستیابی میں کمی کا خدشہ ہے، اجازت نامے فرضی ہوتے ہیں، بھیجے گئے جانور تحفہ نہیں کاروبار ہیں۔ایکسپورٹرز طارق بٹ کا کہنا ہے کہ دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ 3500 زندہ جانوروں کی ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی۔ایکسپورٹرز کی شکایت کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے شکایتی خط کا نوٹس لیتے ہوئے تحفے کے نام پر جانوروں کی کمرشل ایکسپورٹ روکنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : قومی