میلبورن سٹارز نے حارث رﺅف کی جگہ کس پاکستانی فاسٹ باﺅلر کو منتخب کیا ہے؟ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو جائے

میلبورن سٹارز نے حارث رﺅف کی جگہ کس پاکستانی فاسٹ باﺅلر کو منتخب کیا ہے؟ جان ...
میلبورن سٹارز نے حارث رﺅف کی جگہ کس پاکستانی فاسٹ باﺅلر کو منتخب کیا ہے؟ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو جائے

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) ٹیم میلبورن سٹارز نے پاکستان کے فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کی جگہ بھی ایک ایسے ہی پاکستانی فاسٹ باﺅلر کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ابھی تک پاکستان کی نمائندگی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق حارث رﺅف نے بی بی ایل میں انتہائی عمدہ کارکردگی دکھا کر پوری دنیا کی توجہ حاصل کی تھی اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا جس کے باعث میلبورن سٹارز کو بھی ان کا متبادل تلاش کرنا پڑا اور ان کی نظر انتخاب دلبر حسین پر ٹھہری۔

دلبر حسین بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آئے اور ابوظہبی میں کھیلی گئی ٹی 10 لیگ میں لاہور قلندرز کے سکواڈ کا حصہ تھے۔ دلبر حسین پری سیزن میچوں میں حارث رﺅف کیساتھ سڈنی سکسرز، سڈنی تھنڈر اور ہوبارٹ ہیوری کینز کیخلاف کھیل چکے ہیں۔

دلبر حسین کو ناصرف میلبورن سٹارز نے اپنے سکواڈ میں شامل کیا ہے بلکہ انہوں نے برسبین ہیٹ کیخلاف اگلے میچ کیلئے انہیں ٹیم میں بھی شامل کر لیا ہے جو اتوار کے روز کھیلا جائے گا اور وہ ان ایکشن نظر آئیں گے۔

مزید : کھیل