جرمنی میں اندھا دھند فائرنگ، اتنے لوگ مارے گئے کہ حکومت ہل کر رہ گئی
برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوب مغربی جرمنی کے شہر روتام سی میں ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم اور مقتولین میں کوئی تعلق تھا، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ فائرنگ کے واقعے میں کوئی اور بھی ملوث تھا۔ ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔