”باہر سے لوگ پاکستان آئیں گے “وزیراعظم کا وہ نعرہ جو پورا ہونے کے قریب

”باہر سے لوگ پاکستان آئیں گے “وزیراعظم کا وہ نعرہ جو پورا ہونے کے قریب
”باہر سے لوگ پاکستان آئیں گے “وزیراعظم کا وہ نعرہ جو پورا ہونے کے قریب

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے بعد برطانیہ نے سفری ہدایات تبدیل کردیں ۔دوسری جانب فرانس اور جرمنی نے بھی پاکستان کے لیے اپنی سفری ہدایات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن عامہ کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی ٹریول ایڈوائزری میں برطانوی شہریوں کیلئے پاکستان کے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی ہے جو کہ پاکستان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ امن وامان کی بہتری کے باعث ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کا دورہ پاکستان ممکن ہوا اور ہمیں خوشی ہے کہ اب برطانوی شہری پاکستان میں مزید خوبصورت سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

دوسری جانب نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرا م کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فرانس اور جرمنی کے سفیروں نے کہاتھا کہ پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے معیار پر پورا اترنے کے لیے مثبت پیش رفت کی ہے۔خیال رہے کہ امریکی جریدے فوربز نے بھی پاکستان کو 2020 میں سیاحت کے لیے دنیا کے 10 پسندیدہ ملکوں میں شامل کیا ہے۔

مزید : قومی