وزیراعلیٰ پنجاب  کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلاٹی 20 میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب  کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلاٹی 20 میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو ...
وزیراعلیٰ پنجاب  کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلاٹی 20 میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلاٹی 20 میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد،قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے بنگلہ دیش کے خلاف پہلاٹی 20 میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں،پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک کے ذریعے جیت اپنے نام کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کر کے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،کھلاڑیوں نے کرکٹ کے ہر شعبہ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ پرامن اورشاندار ماحول میں میچ سے محظوظ ہوئے،امید ہے قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کے آئندہ میچوں میں بھی شاندار کار کردگی دکھائے گی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  آل راؤنڈر شعیب ملک کی عمدہ اور ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

مزید : کھیل