ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پرحنا پرویز بٹ نےایسی بات کہہ دی کہ حکومتی ارکان غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پرحنا پرویز بٹ نےایسی بات کہہ دی کہ حکومتی ...
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پرحنا پرویز بٹ نےایسی بات کہہ دی کہ حکومتی ارکان غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کے دور میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی یہ رپورٹ آئی ہوتی تو عمران خان اس وقت چھلانگیں لگا رہے ہوتے اور ہاتھ لہرا لہرا کر پریس کانفرنس کر رہے ہوتے،اپنی نا اہلی اسکو نظر نہیں آتی۔

تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرٹویٹس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی،کرپشن میں اضافے کے سوا کچھ نہیں،کرپشن کرپشن کے راگ الاپنے والے نیازی کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ کے پی کے میں کرپشن عام ہے،اب کس منہ سے اپوزیشن کو طعنے دو گے؟۔انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی فردوس عاشق نے ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو تعصب پر مبنی قرار دیا ہے،وہ  تاثر دے رہی ہیں کہ شاید ن لیگ نے یہ رپورٹ بنوائی ہے،جو رپورٹ اُن کے حق میں آئے اس سے اچھی کوئی رپورٹ نہیں اور جو رپورٹ ان کے خلاف آئے اسکا الزام ن لیگ پر،اِن سے زیادہ بے شرم ،بے حس حکومت شاید ہی پاکستان میں آئے۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ’’میری حکومت شفاف ترین ہے، لوگ اخبار پڑھیں اور نہ ہی ٹی وی ٹاک شوز دیکھیں، سب ٹھیک ہو جائے گا ‘‘ عمران  نیازی کو شرم آنی چاہیےکہ غریب عوام کےمسائل حل کرنے اورمہنگائی کوکنٹرول کرنے کی بجائےعجیب وغریب بیانات دے رہا ہے،ایسے بیانات غریبوں کا مذاق ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شفقت محمود نے سچ بول ہی دیا کہ ڈیفڈ میں کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں ہوئی،اب شہباز شریف کیخلاف مہم چلانے والے پی ٹی آئی کے تمام جھوٹے افراد کو ان سے معافی مانگنی چاہیے۔حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا اگر حکومت ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر سوال اٹھانے کی بجائے اپنی کارکردگی پر سوال اٹھاتی،اگر ن لیگ کے دور میں یہ رپورٹ آتی  تو عمران خان اس وقت چھلانگیں لگا رہا ہوتا اور ہاتھ لہرا لہرا کر پریس کانفرنس کر رہا ہوتا، اپنی نا اہلی اسکو نظر نہیں آتی۔