پاکستان کی جیت، کئی سالوں سے نظرانداز ہونے والے فواد عالم نے بھی بیان جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نمبرون پوزیشن بچانے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد عالم نے اپنے بیان میں پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پہلی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ شعیب ملک نے بہترین اننگز کھیلی ہے۔
واضح رہے کہ فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی دکھانے کے باوجود بھی نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ انہیں سری لنکا کیخلاف حال ہی میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ تو بنایا گیا مگر ایک بھی میچ کیلئے حتمی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔