دبئی کا وہ گاﺅں جہاں صرف خالی عمارتیں ہیں، دور دور تک کوئی انسان نہیں

دبئی کا وہ گاﺅں جہاں صرف خالی عمارتیں ہیں، دور دور تک کوئی انسان نہیں
دبئی کا وہ گاﺅں جہاں صرف خالی عمارتیں ہیں، دور دور تک کوئی انسان نہیں

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کی بات ہو تو آسمان سے باتیں کرتی بلندوبالا عمارتوں اور چکاچوند رنگین شہروں کا تصور ذہن میں ابھرتا ہے مگر ایک برطانوی فوٹوگرافر نے اس ریاست کا ایک ایسا گاﺅں دنیا کو دکھا دیا ہے جسے دیکھ کر کوئی یقین ہی نہیں کرے گا کہ یہ دبئی کا حصہ ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ گاﺅں دبئی سے محض 37میل کے فاصلے پر موجود ہے جس کی عمارتیں تو اپنی جگہ موجود ہیں مگر وہاں کوئی انسان نہیں رہتا۔

جیڈ برم فیلڈ نامی فوٹوگرافر نے اس گاﺅں کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر دنیا کو دکھائی ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاﺅں کی عمارتیں ریت میں اٹ چکی ہیں ۔ تاہم کئی عمارتوں سے لگتا ہے کہ جیسے وہ چند سال پہلے ہی بنائی گئی ہوں اور یہ حقیقت بھی ہے کیونکہ یہ گاﺅں 1980ءکی دہائی میں ہی تعمیر کیا گیا تھا۔ حتمی طور پر یہ معلوم نہیں کہ اس گاﺅں کے مکین کیوں اسے چھوڑ گئے مگراس سے کچھ فاصلے پر ایک گاﺅں اب بھی آباد ہے۔ اس کے مکین بتاتے ہیں کہ اس گاﺅں میں جنات رہتے ہیں جو انسانوں کو گاﺅں میں نہیں رہنے دیتے۔ اس غیرآباد گاﺅں کے کچھ لوگ اس قریبی گاﺅں میں اور کچھ دیگر شہروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔

مزید : عرب دنیا