تمام پاکستانی 5فروری کو گھروں سے باہر نکلیں :وزیراعظم

تمام پاکستانی 5فروری کو گھروں سے باہر نکلیں :وزیراعظم
تمام پاکستانی 5فروری کو گھروں سے باہر نکلیں :وزیراعظم

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے یوم کشمیر کے موقع پر تمام پاکستانیوں سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کردی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی خواہ وہ ملک میں رہتے ہوں یا بیرون ملک، 80 لاکھ کشمیریوں، جنہیں سفاک نسل پرست مودی سرکار کے 9 لاکھ فوجیوں نے تقریباً 6 ماہ سے سخت محاصرے میں جکڑ رکھا ہے، کی حمایت میں 5 فروری کو گھروں سے نکلیں۔

مزید : قومی