برطانیہ کا پاکستان کے سفری ہدایت نامہ میں ترمیم دوستانہ تعلقات کی جانب مثبت اقدام ہے:ترجمان دفترخارجہ

برطانیہ کا پاکستان کے سفری ہدایت نامہ میں ترمیم دوستانہ تعلقات کی جانب مثبت ...
برطانیہ کا پاکستان کے سفری ہدایت نامہ میں ترمیم دوستانہ تعلقات کی جانب مثبت اقدام ہے:ترجمان دفترخارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں سفری ہدایت نامہ میں ترمیم کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی جانب اچھا اقدام ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کی بحالی کے بعد مزید برطانوی سیاح، سرمایہ کار اور برطانوی شہری پاکستان کا رخ کرینگے،حکومت اور پاکستانی عوام برطانیہ کی جانب سے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ عائشہ فاروقی نے واضع کیا کہ پاکستان نے رواں سال بین الاقوامی سیاحوں کیلئے بہت سی سہولیات اور تحفظ کو یقینی بنانےکیلئےتعمیر ی اقدامات کیےہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا یہ اقدام دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنے گا ۔

واضح رہےکہ برطانوی ہائی کمشنرڈاکٹرکرسچین ٹرنرنےکہاہےکہ میں خوشخبری دیتا ہوں کہ پاکستان کےلیےٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کردی گئی ہے،برطانوی شہریوں کےلئےشمالی علاقوں میں سفربذریعہ سڑک محفوظ ہے،برطانیہ نےپاکستان میں سیکیورٹی کی بہتری کی وجہ سےٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کی ہے،مجھے خوشی ہے کہ برطانو ی شہری پاکستان کواوربہتر طرح سےدیکھ سکتے ہیں،حکومت پاکستان کی کاوشوں کی وجہ سےسیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

گذشتہ پانچ سالوں کےدوران امن وامان کی بہترفراہمی حکومت پاکستان کی اَن تھک کاوشوں کا نتیجہ ہے،پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے باعث برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات میں ترمیم جاری کردی ہے۔ایک اندازے کے مطابق سال 2018 کے دوران 484000برطانوی شہریوں نے پاکستان کا رخ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان سے ہفتہ وار 22 پروازیں لندن جاتی ہیں۔

مزید :

قومی -