”جب احسان علی بیٹنگ کر رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ وہ۔۔۔“ شعیب ملک نے نوجوان بلے باز سے متعلق دلچسپ بات کہہ دی

”جب احسان علی بیٹنگ کر رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ وہ۔۔۔“ شعیب ملک نے نوجوان ...
”جب احسان علی بیٹنگ کر رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ وہ۔۔۔“ شعیب ملک نے نوجوان بلے باز سے متعلق دلچسپ بات کہہ دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے عمدہ نصف سنچری بنا کر جیت میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ ڈیبیو کرنے والے احسان علی نے بھی 36 رنز بنائے اور دونوں نے اہم موقع پر تیسری وکٹ کی شراکت میں 46 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو ناصرف مستحکم کیا بلکہ جیت کی بنیاد بھی رکھی۔

شعیب ملک نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے احسان علی کی تعریف کی اور کہا ”جب احسان علی بیٹنگ کر رہا تھا تو اس نے بہت اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ ایسی مشکل پچ پر بیٹنگ کرنا بالکل بھی آسان نہیں تھا اس لئے احسان علی کو کریڈٹ جاتا ہے جو میرے ساتھ کریز پر ٹھہرا اور یہ ٹرننگ پوائنٹ بھی ثابت ہوا۔ ہمیں وکٹیں بچانے کیساتھ ساتھ سکور بھی کرنا تھا اور یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ ایک نوجوان کھلاڑی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔“

مزید : کھیل