کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا
کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز (جمعہ کو) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1559 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی سونے کی قیمت دیکھے گئے اور یہاں فی تولہ سونے کی قیمت 150 روپے بڑھ کر 90 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب 10 گرام سونا 128 روپے کے اضافے کے ساتھ 77 ہزار 418 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید : بزنس