”شہباز شریف قائد اعظم کی مہندی پر جاتے ہوئے ۔۔۔“اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین کے طنز و مزاح سے بھر پور جملے

”شہباز شریف قائد اعظم کی مہندی پر جاتے ہوئے ۔۔۔“اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈ ...
”شہباز شریف قائد اعظم کی مہندی پر جاتے ہوئے ۔۔۔“اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین کے طنز و مزاح سے بھر پور جملے

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا منفرد ڈریسنگ سٹائل مشہور زمانہ ہے اور بیرون ملک دوروں کے دوران وہ سر پر ترچھی ہیٹ بھی لیتے ہیں اور کسی ہالی ووڈ ہیرو کی طرح غیرملکی سڑکوں پر پھرتے نظر آتے ہیں ۔کہا جاتا ہے کہ شہباز شریف کی اس ڈریسنگ سٹائل کے پیچھے ان کی بیوی تہمینہ درانی کا ہاتھ ہے اور وہ ہی شہباز شریف کا وارڈ روب اپ ڈیٹ کرتی ہیں ۔

اب شہباز شریف کی ایک تصویر سوشل میڈ یا پر پھیل رہی ہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اس تصویر کو دیکھ کر صارفین نے دلچسپ جملے بھی کسے ہیں ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز شریف سرمئی رنگ کا لانگ کورٹ پہن کر کھڑے ہیں ،گردن کے گرد پیلے رنگ کا مفلر ہے جبکہ سویٹ شرٹ کے پیچھے سے باہر آتی ہوئی نیلے رنگ کی ٹائی بھی دیکھی جا سکتی ہے ۔انہوں نے سر پر جناح کیپ بھی لے رکھی ہے ۔

اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا

ایک شخص نے کہا کہ ”شہباز شریف قائد اعظم کی مہندی پر جاتے ہوئے“

زمان چو ہدری نے کہا ”چین کا طیب اردگان“

عامر چیمہ نے کہا ”گیم چینجر“

شاہد ویانہ نے کہا ”ٹی ٹی ماسٹر“

ایک صارف نے کہا ”چارلی گھپلن“

مزید : ڈیلی بائیٹس