عمران خان نے ڈرامے بازی کرکےپاکستان کا امیج خراب اورعوام کو دھوکہ دے کر سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا:رانا تنویر حسین

عمران خان نے ڈرامے بازی کرکےپاکستان کا امیج خراب اورعوام کو دھوکہ دے کر ...
عمران خان نے ڈرامے بازی کرکےپاکستان کا امیج خراب اورعوام کو دھوکہ دے کر سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا:رانا تنویر حسین

  



فیروزوالہ(آن لائن)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے ڈرامے بازی کرکے نہ صرف پاکستان کا امیج دنیا بھر میں خراب کیا بلکہ بیس کروڑ عوام کو دھوکہ دے کر سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،نوجوان نسل عمران خان کی دھوکہ دہی سے بد دل ہو چکی ہے اور خود کشیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فیروزوالہ اور شرقپور کے علاقوں کے دورہ کے دوران کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ نا اہل اور سلیکٹڈ وزیر اعظم نے اپنے اعلی ترین منصب کو داغدار کرتے ہوئے مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے بارے گندی زبان استعمال کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی بڑے منصب کے لائق نہیں ہیں، ایسے حکمرانوں سے جتنی جلدی چھٹکارا حاصل کیا جائے ملک اور قوم کے لیے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل کی رپورٹ نے'ڈھونگی راجہ' کے بیانئے کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے اور عمران اینڈ کمپنی کرپشن کے دریا میں غوطے لگا رہی ہے، عمران خان پاکستان کی سیاسی تاریخ میں عوام کے ہاتھوں بے عزت ہونے پہلے وزیر اعظم ہیں اور اب ان کا دفاع کرنے والے بھی منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کرتار پور راہداری سمیت دیگر بڑے منصوبوں کے اخراجات کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ آٹا اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سمیت تمام ایکٹو اراکین کو جیلوں میں ڈال کر ن لیگ کے خاتمے کا دعوی ٰ کرنے والے حکمران اپنے اقتدار کی ڈوبتی کشتی کو دیکھ رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب عوام انہوں بھاگنے پر مجبور کر دیں گے۔

دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان میں رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور ہم حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو ٹھوکر ضرور ماریں گے،نا اہل حکمرانوں نے مسلم لیگ ن کی تمام معاشی پالیسیوں کو رول بیک کرکے ملکی معیشت تباہی کی طرف دھکیل دی جس وجہ سے مہنگائی کا طوفان بے قابو ہو کر غریب اور متوسط طبقہ کو اپنی لپیٹ میں لے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوا زشریف اور میاں شہباز شریف جلد وطن واپس آکر اپنے عوام کی رہنمائی کریں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ