پہلے میچ میں جیت، لیکن پھر بھی انضمام الحق پھٹ پڑے مگر کیوں اور کس پر؟ جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ کیلئے بنائی گئی وکٹ پر شدید تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ” مجھے یہ بالکل بھی ٹی 20 میچ نہیں لگا اور میں کیوریٹرز سے درخواست کروں گا کہ وہ بہتر پچ تیار کریں۔ لوگ ٹی 20 میچ میں چھکے اور چوکے دیکھنے آتے ہیں لیکن پچ اتنی مشکل تھی کہ 142 رنز کا ہدف بھی بہت زیادہ لگ رہا تھا۔“
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ”ہمیں ایسی وکٹیں تیار کرنے کی ضرورت ہے جہاں 190 یا 200 کے قریب رنز بنیں تاکہ ہمارے بلے باز بڑا ہدف حاصل کرنے کے عادی ہو سکیں۔ اسی طرح باﺅلرز کو بھی یہ سیکھنے کا موقع ملے گا کہ فلیٹ وکٹوں پر بلے بازوں کو کیسے روکنا ہے۔ آسٹریلیا میں ٹی 20 میچوں کیلئے فلیٹ وکٹیں تیار کی جاتی ہیں، اس لئے وہاں بڑے سکور بننا معمول کی بات ہے، ہمیں بھی ایسا ہی کرنا ہو گا۔“