جا م کمال حکومت کو کوئی خطرات لاحق نہیں،تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی

جا م کمال حکومت کو کوئی خطرات لاحق نہیں،تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی
جا م کمال حکومت کو کوئی خطرات لاحق نہیں،تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان تحریک ا نصاف کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جام کمال حکومت کو کوئی خطرات لاحق نہیں ہے ،سپیکر بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے اگر مجھ سے بات کی تو انہیں بلوچستان کے مفاد اورسیاسی صورتحال کی بہتری کا مشورہ دوں گا، محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے 12 نکات کو ترجیحات میں رکھا ہے،بلوچستان کی ترقی تعلیم کے فروغ میں ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

نجی خبر رساں ادارے’ آن لائن‘سےخصوصی گفتگو کرتےہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں مجھے جام کمال کی حکومت کیلئے کوئی خطرہ نظر نہیں آرہا ،ہم بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہیں اور مرکز میں بلوچستان عوامی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی ہے، اس حوالے سے اتحادیوں کے درمیان تحفظات ضرور پائے جاتے ہیں مگر اس کے باوجود ہم ایک دوسرے کو بھر پورسپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں، اگرانہوں نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں انہیں بلوچستان کی سیاسی صورتحال کی بہتری،عوامی مفادات اور جمہوری استحکام کیلئے مشورہ ضرور دوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ بلا شبہ باعث افسوس ہے مگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کی خاتمے کیلئے پر عزم ہے، یقینی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ اوپر کی سطح پرکرپشن میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے کہاں بدقسمتی سے کرپشن کا ناسورگزشتہ 72سال سے ہمارے نظام میں موجود ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے اور ہم یہ عز رکھتے ہیں کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔