برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی بڑی پیشرفت، جو کام گذشتہ حکومتیں دس سال میں نہ کرسکیں موجودہ حکومت نےدس ماہ میں کردکھایا:شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جسے اللہ تعالیٰ نے انتہائی خوبصورت فطری مناظر سے نواز رکھا ہے،پرتپاک مہمان نوازی اس سرزمین کا خاصہ ہے،گزشتہ حکومتیں جو کام دس سال میں نہ کرسکیں موجودہ حکومت نے دس ماہ میں کردکھایا،مفاد پرست مافیا اداروں میں بہتری کے حق میں نہیں۔
برطانیہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کےحوالےسےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی بڑی پیشرفت ہے ،میری برطانوی وزیرخارجہ سے بھی اس حوالے سے بات ہوئی تھی،متعدد ملک پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں،برطانیہ کی ٹریول ایڈوائزری سےبیرون ملک پاکستان کااچھاامیج پیداہو گا،بھارت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا تھا،پاکستان کا امیج بہتر ہونے سے ملک میں شعبہ سیاحت کو فروغ ملے گا،سیاحت کےفروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے.
وزیرخارجہ کاکہنا تھاکہوزیراعظم عمران خان کادورہ ڈیووس انتہائی کامیاب رہا،امریکی کانگریس نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہارتشویش کیا ہے،پاکستان نے مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگرکیاجو کہ بڑی سفارتی کامیابی ہے،گزشتہ حکومتیں جو کام دس سال میں نہ کرسکیں موجودہ حکومت نے دس ماہ میں کردکھایا،پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہورہا ہے،اگر میرٹ پر کیس دیکھا گیا تو پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل آئیگا،تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں،سیاست میں تنقید ہوتی ہے ، برداشت کرنے کا حوصلہ ہے.انہوں نے کہا کہ مفاد پرست مافیا اداروں میں بہتری کے حق میں نہیں،امید ہے دیگر ملک بھی بہت جلد پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری جاری کرینگے،پیرس میں فروری میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں مثبت خبرمتوقع ہے۔