’’اگر ہم نے یہ کام کر لیا تو حکومت اپنے 5 سال پورے کرےگی۔۔۔‘‘شیخ رشید نے حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے خیال میں ہم صر ف مہنگائی کو فوکس کر لیں تو عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی،ہو سکتا ہے ہم معیار پر پورا نہ اترے ہوں لیکن کرپشن نہیں ہو رہی،میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ حکومت نے کوئی کرپشن نہیں کی،ہمارے دور میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بڑی کمزور ہیں۔
نجی ٹی وی کےپروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ‘‘میں گفتگو کرتےہوئے شیخ رشیداحمدکاکہنا تھا کہ ہم نے ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ چینی پر سبسڈی نہیں دینی،تمام حکومتیں مافیاؤں کی ہوتی ہیں،کسانوں کی آواز بھی ان شوگر مافیاؤں کی ہوتی ہیں،چالیس سال سے میں نےشوگر مافیا کو اسی طرح مضبوط دیکھا ہے، تحریک انصاف کی حکومت کوکرپٹ نہیں کہہ سکتا،قسم کھا کر کہتا ہوں کہ حکومت نے کوئی کرپشن نہیں کی۔انہوں نے کہا کہہو سکتا ہے ہم معیار پر پورا نہ اترے ہوں لیکن کرپشن نہیں ہو رہی،عمران خان ایک ایماندار انسان ہیں،تحریک انصاف کی حکومت کو کرپٹ نہیں کہہ سکتا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم صر ف مہنگائی کو فوکس کر لیں تو عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی،ہمارے دور میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بڑی کمزور ہیں،منتخب لوگوں کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں بننی چاہییں،ہم حکومت کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔