سندھ پولیس کے شہید ایس پی چوہدری اسلم پربنی فلم ’چوہدری ‘کا ٹریلر جاری

سندھ پولیس کے شہید ایس پی چوہدری اسلم پربنی فلم ’چوہدری ‘کا ٹریلر جاری
سندھ پولیس کے شہید ایس پی چوہدری اسلم پربنی فلم ’چوہدری ‘کا ٹریلر جاری

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ پولیس کے شہیدسپرٹنڈنٹ  آف پولیس ( ایس پی )چودھری اسلم کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’چوہدری‘ کا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

ٹریلر جاری کرنے کے حوالےسے ایک تقریب کا اہتما م کیا گیا،جس میں شہید چوہدری اسلم کی فیملی،پولیس افسران اور فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔جیو نیوز کے مطابق فلم میں چوہدری اسلم کا کردار ان کے ساتھی پولیس افسر طارق اسلام خان نے نبھایا ہے۔تقریب سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) ایس ایس یو مقصود میمن، سنئیر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مقدس حیدر اور دیگر نے خطاب کیا۔

طارق اسلام کا کہنا تھا کہ میری ڈھائی سال پہلے نہا سے ملاقات ہوئی، اس سے چوہدری اسلم شہید کے حوالے سے ڈس کس کیا۔ یہ مووی بنانے کے لئے ہماری سینئر سابق انسپکٹر جنرل ( آئی جی) سندھ کلیم امام نے اچھا رسپانس دیا۔ ڈی آئی جی مقصود میمن تخیلقی ذہن  رکھتے ہیں۔

طارق اسلام کا کہنا تھا کہ 1993 کراچی کیلئے برا سال تھا۔ اس شہر میں کئی پولیس افسران بہادر علی، اسلم حیات کی شہادت ہوئی اور یہ شہر بہت دور چلا گیا۔ ہم نے دہشت گردوں کے خلاف جہاد شروع کیا ۔بہادر الدین بابر، توفیق زاہد، فواد خان شہید ہوئے، یہ سب ہمارے شیر تھے۔ اس میں ایک شیر تھا ببر شیر محمد اسلم خان، یہ جنگ ابھی رکی نہیں ہے چل رہی ہے۔

شہید ایس پی چودھری اسلم کی اہلیہ نورین اسلم کا تقریب سے خطاب کرنے کے دوران کہنا تھا کہ فلم بنانے میں اہم کردار نہا کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے چوہدری کی ویڈیو تیار کی۔ دعا ہے کہ فلم سپرہٹ ہو۔اس شہر سے صرف شیر ہی پیدا ہوتے ہیں ،چوہدری کبھی ڈرا نہیں اس نے دہشت گرد کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر جواب دیا۔

مزید :

قومی -تفریح -