راولپنڈی میں فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

راولپنڈی میں فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
راولپنڈی میں فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
سورس:   File

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر راولپنڈی میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے باپ بیٹے پر کار چوک  کے قریب فائرنگ کی جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔ زخمی باپ شریف اور بیٹے عدیل کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

دوسری جانب ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -