اسلام آباد ہائیکورٹ،نیب انکوائری پر دفعہ 23کے تحت کاؤنٹ بلاک کرانا خلاف قانون قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ،نیب انکوائری پر دفعہ 23کے تحت کاؤنٹ بلاک کرانا خلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے نیب کے انکوائری پر دفعہ 23 کے تحت اکاؤنٹ بلاک کرانے کو خلاف قانون قرار دیدیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے نیب انکوائریز پر ملزمان کے بنک اکاونٹس روکنے پر فیصلہ سنایا، فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ نیب انکوائری پر دفعہ 23 کے تحت اکاونٹ بلاک کرانا خلاف قانون ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے انکوائری پر اثاثے منجمد کرنا ہوں تو دفعہ 12 کے تحت آرڈر کرے۔ قانون کے مطابق نیب انکوائری،انویسٹی گیشن جلد مکمل کرے لیکن کئی سال لگ جاتے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق سالوں تک محض الزام پر بنک اکاونٹس بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، تفتیشی ایجنسی کی تاخیر کی وجہ سے شہری کوخرچ کیلئے اکاونٹ سے رقم نکالنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟ اگرگناہ گار کو سزا دینا ریاست کا کام تو شہری کو اپنی رقم استعمال کا حق دینا بھی ضروری ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ اول -