نیب پشاور نے مولانا فضل  الرحمن کے بھائی کو طلب کرلیا

 نیب پشاور نے مولانا فضل  الرحمن کے بھائی کو طلب کرلیا

  

 پشاور(آئی این پی) نیب خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو طلب کرلیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نیب خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو سال2007میں غیر قانونی طورپرپراونشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیاگیا،اس کے علاوہ نیب نے سابق چیف سیکرٹری صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان اور سابق سیکرٹری گورنر احمد حنیف اورکزئی کو بھی طلب کیا ہے جب کہ ان تمام افراد کو 27 اور 28 جنوری کو پشاور دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب پشاور 

مزید :

صفحہ اول -