خواجہ آصف کی دبئی کے ریسٹورنٹ میں پارٹنرشپ کے شواہدمل گئے،نیب

 خواجہ آصف کی دبئی کے ریسٹورنٹ میں پارٹنرشپ کے شواہدمل گئے،نیب

  

 لاہور (آئی این پی) نیب کو مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف کی دبئی کے معروف ریسٹورنٹ میں پارٹنرشپ کے بھی شواہد مل گئے، خواجہ آصف کی طارق میر اینڈ کمپنی میں پارٹنرشپ ہے،تفصیلات کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کی تفتیش سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی، تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواجہ آصف کی دبئی کے معروف ریسٹورنٹ میں پارٹنرشپ رہی جبکہ انھوں نے دبئی کی کمپنی میں ملازمت بھی اختیار کر رکھی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کیمطابق 2012میں انہوں نے ریسٹورنٹ سے شراکت داری ختم کی اور 2017میں انہوں نے ملازمت بھی ترک کر دی تھی،نیب رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کی طارق میر اینڈ کمپنی میں پارٹنرشپ ہے، طارق میراینڈکمپنی کے اکاؤنٹ میں 2009میں 100ملین کی ٹی ٹیزبھیجی گئیں تاہم خواجہ آصف شراکت داری اور ملازمت سے متعلق تاحال ریکارڈ فراہم نہیں کر سکے۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -