سینیٹ الیکشن،فروری کے دوسرے ہفتے شیڈول جاری ہونے کا امکان
اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، انتخابات کا شیڈول فروری کے دوسر ے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، سینیٹ انتخابات کی تیاریاں 3مراحل میں ہوں گی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے شیڈول کی تیاری پرکام شروع کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے آفیسرزکی ٹریننگ پرکام شروع کردیا، الیکشن کیلئے پولنگ عملے کی دومرحلوں میں تربیت ہوگی، پولنگ عملے کے پہلے بیج کی ٹریننگ آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔عملے کے پہلے بیج کی 3 روزہ تربیت ہفتہ،اتوارپیرکوجاری رہیگی جبکہ دوسریبیج کی تربیت منگل،بدھ اورجمعرات کوہوگی، الیکشن کمیشن کے ماسٹر ٹرینرز پولنگ عملے کو تربیت ددیں گے۔پولنگ عملے کو کنڈکٹ الیکشنز پر اور چاروں صوبوں کیس جونیئرآفیسرزکوتربیت دی جائیگی، سینیٹ انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسرز، پولنگ عملے کی تعیناتی پرکام شروع کردیا گیا ہے۔سینیٹ انتخابات متناسب نمائندگی اورسنگل ٹرانسفرایبل ووٹ کی بنیادپر ہوں گے، سیکرٹ یا اوپن ووٹنگ کا فیصلہ زیر سماعت ریفرنس کے فیصلے کے بعد ہوگا۔
سینیٹ الیکشن