امریکی صدر کی تقریب حلف برداری پر تعینات 200سکیورٹی اہلکار کورونا میں مبتلا

امریکی صدر کی تقریب حلف برداری پر تعینات 200سکیورٹی اہلکار کورونا میں مبتلا

  

 واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں کورونا سے مسلسل تیسرے روز 4 ہزار اموات سامنے آئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں مزید پونے 2لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ صدر بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں تعینات تقریبا 200نیشنل گارڈزبھی کورونا کا شکار ہوگئے۔دوسری جانب برطانیہ میں مزید 1400اموات اور 40ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جس پر وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے نیا وائرس زیادہ مہلک ہوسکتا ہے، کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ 

 کورونا میں مبتلا

مزید :

صفحہ اول -