وزیراعظم سے خواتین پارلیمنٹرینز کی ملاقات،علاقائی مسائل سے آگاہ کیا

  وزیراعظم سے خواتین پارلیمنٹرینز کی ملاقات،علاقائی مسائل سے آگاہ کیا

  

 اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم سے خواتین پارلیمنٹرینز کی ملاقات، اپنے علاقائی مسائل، ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے خواتین اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات میں پارلیمنٹ مسائل کے حل کیلئے خواتین ارکان کے موثر کردار کی تعریف کی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے خواتین اراکین قومی اسمبلی عاصمہ قدیراورغلام بی بی بھروانہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں معاون خصوصی سیاسی امورملک عامرڈوگر نے بھی شرکت کی،عاصمہ قدیر نے وزیراعظم کوسسٹین ایبل ہاؤس ہولڈمنصوبے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت کچن گارڈننگ اورچھوٹے پیمانے پرپولٹری ہوگی جبکہ گھرکی ضروریات پوری ہوسکیں گی اور روزگاربھی کیا جاسکے گا، مجوزہ منصوبہ کم سیکم کاربن فٹ پرنٹ کی وجہ سے ماحول دوست ہے،عاصمہ قدیر نے بلین ٹری سونامی کے مثبت نتائج پروزیراعظم کومبارکباد دی، غلام بی بی بھروانہ نے جھنگ میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے سیال شریف میں بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظرگیس کی دستیابی کی تجویزپیش کی،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا خواتین ارکان پارلیمنٹ مسائل کے حل کیلئے موثر کردارادا کررہی ہیں۔

وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -