عالمی شہرت یافتہ امریکی ٹی وی میزبان لیری کنگ انتقال کر گئے

   عالمی شہرت یافتہ امریکی ٹی وی میزبان لیری کنگ انتقال کر گئے

  

  لاس اینجلس(آن لائن)عالمی شہرت یافتہ امریکی ٹی وی میزبان لیری کنگ انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی تاریخ کے سب سے مشہور ٹی وی میزبان لیری کنگ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2 مشہور ترین ٹی وی پروگرامز لیری کنگ لائیو اور لیری کنگ شو سے شہرت حاصل کرنے والے ٹی وی میزبان کرونا وائرس کی تشخیص کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔وہ پھیپھڑوں کے کینسر، ذیابطیس سمیت دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے۔ کچھ ہفتے قبل ہی کرونا وائرس کے باعث ان کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ وہ لاس اینجلس کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں اب ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کے انتقال کے بعد دنیا بھر سے لوگوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔جبکہ انتقال کی خبر سامنے آنے کے کچھ دیر بعد ہی لیری کنگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔ 

 لیری کنگ

مزید :

صفحہ اول -