چین نے کوسٹ گارڈز کو غیر ملکی کشتیوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دے دی

  چین نے کوسٹ گارڈز کو غیر ملکی کشتیوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دے دی

  

  بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے قانون منظور کرکے کوسٹ گارڈ کو پہلی بار واضح طور پر غیر ملکی کشتیوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دے دی۔اس اقدام سے چین کے اطراف متنازع پانیوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق چین کے بحیرہ مشرقی چین میں جاپان اور جنوب میں متعدد جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے سمندری خود مختاری کے تنازعات ہیں۔اس قانون کی منظوری سے کوسٹ گارڈ کو دیگر ممالک کے ماہی گیروں کی کشتیوں کا پیچھا کرکے انہیں نشانہ بنانے کی اجازت ہوگی۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کی اعلیٰ ترین قانون ساز باڈی، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی، نے کوسٹ گارڈ قانون کی منظوری دی۔

  چین

مزید :

صفحہ اول -