استعفوں،لانگ مارچ کی ناکامی پر تحریک عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا گیا:فردوس عاشق

استعفوں،لانگ مارچ کی ناکامی پر تحریک عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا گیا:فردوس عاشق

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعون نے کہا ہے کہ فضل الرحمان جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں، ہفتے کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فرٓدوس عاشق اعوان نے کہا کہ چندے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینوں کے ذریعے بنائیں،  عوام کو ورغلانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست مفاد پرستی سے لتھڑی پڑی ہے۔ کرپشن بچانے کے لیے یہ ٹولہ دربدر ٹکریں کھا رہا ہے، کپتان کی حکومت میں ان کی چیخیں مزید بلند ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا اربوں کی کرپشن بچانے کے لیے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔ مولانا اور پی ڈی ایم کے شور شرابے، آہ و بکا کی اصل وجہ ان کے اپنے سیاہ کرتوت اور کرپشن کے وہ پہاڑ ہیں۔پی ڈی ایم ٹولے کی گھٹیا سیاست کی لٹیا ڈوب چکی ہے، استعفوں، لانگ مارچ کے بعد اب تحریک عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا گیا، ان بزدل لوگوں میں عدم اعتماد کی بھی جرات نہیں۔ سندھ کے شہزادے نے عدم اعتماد کا گھسا پٹا اسکرپٹ لکھا۔

 فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -