روس، اپوزیشن لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج

  روس، اپوزیشن لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج

  

  ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں حزب مخالف رہنما الیکسی ناوالنی کے حق میں ہزاروں افراددارالحکومت ماسکو کی سڑکوں پر نکل آئے، پو لیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں حزب مخالف کے رہنما الیکسی ناوالنی کے حق میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی،اس موقع پر شہر میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے ریلی سے قبل ہی صدر ولادیمیر پیو ٹن کے سیاسی مخالف الیکسی ناوالنی کے کم ازکم 100 حامیوں کو حراست میں لے لیا جن میں الیکسی ناوالنی کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔گزشتہ ہفتے ناوالنی کو پانچ ماہ بعد وطن واپسی پر ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ناوالنی کے حامیوں کا کہنا ہے وہ اپنے رہنما کی رہائی تک روس کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

روس مظاہرے

مزید :

صفحہ اول -