فارن فنڈنگ کیس،سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی ان کمیرا،سماعت اوپن 

فارن فنڈنگ کیس،سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی ان کمیرا،سماعت اوپن 

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی کارروا ئی اِن کیمرہ رکھنے اور سماعت اوپن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیس کی کھلی یا بند کمر ے سماعت سے متعلق کنفیوژن تھی، الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کریگا،سکر وٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن نہیں ہوگی اور یہ کارروائی فریقین کی موجودگی میں جاری ہے۔فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سما عت کے بارے میں الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کیس کی کھلی سماعت ہوگی۔ فارن فنڈنگ سکروٹنی کمیٹی اپنی سفار شا ت دیگی اس کے بعد الیکشن کمیشن دونوں فریقین کے سامنے کھلی سماعت کرے گا،فارن فنڈنگ سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی ان کیمرا ہوتی ہے۔واضح رہے اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کیخلاف چلنے والے فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ دنوں اپوزیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دفتر کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ بہت ہی اہم اور حساس کیس ہے اور اس پر میرٹ پر فیصلہ قومی مفاد میں ہے، الیکشن کمیشن دونوں اطراف کی بحث سننے کے بعد جلد میرٹ پر فیصلہ کرے گا اور ادارہ یقین دلاتا ہے بغیر کسی خوف یا دباؤ کے میرٹ پر فیصلہ کریگا۔

سماعت اوپن 

مزید :

صفحہ اول -