کورونا وائرس سے مزید 43ہلاکتیں،1927نئے کیس رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 43ہلاکتیں،1927نئے کیس رپورٹ

  

 اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 43افراد انتقال کر گئے، جس سے اموات کی کل تعداد 11247ہوگئی ہے، جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد 35063 تک جا پہنچی،نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق 24گھنٹوں میں مزید43کورونا مریضوں کا انتقال ہوگیا۔24گھنٹوں میں 40403ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 1927نئے کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 530818تک پہنچ گئی ہے۔

کوروناہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -