ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ مارچ میں کرانے کی تیاری

ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ مارچ میں کرانے کی تیاری

  

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے رواں سال مارچ میں پاکستان کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ لیژر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں  منعقد کروانے کی منصوبہ بندی تیار کرلی ہے۔پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز اور ڈبلز، ایمچور، اندڑ 12، انڈر 14، انڈر 16 اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث کھیلوں اورکھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے جس کمی کو پورا کرنے کے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -