ثالثی عدالت کے جج کافیصلہ شریف فیملی کیلئے کلین چٹ،حسین نواز

 ثالثی عدالت کے جج کافیصلہ شریف فیملی کیلئے کلین چٹ،حسین نواز

  

لندن (آئی این پی)قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے حقائق جاننے کیلئے ثالثی عدالت کے جج انتھونی ایوینز کا فیصلہ پڑھنا ضروری ہے،شریف خاندان کیخلاف کوئی چیز سامنے نہیں آ سکی،جج کے ریمارکس شریف خاندان کیلئے کلین چٹ ہیں، ہمارے مخالفین جب بھی کسی غیر جانبدار فورم پر گئے انہیں منہ کی کھانی پڑی،ایک ارب ڈالر منتقل کرنے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں، جلسوں میں بڑے بڑے دعوے کرنیوالوں کو چیلنج کرتا ہوں ثبوت پیش کریں۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انکامزید کہنا تھا اسلام آباد میں پروپیگنڈے اور جھوٹ کا کارخانہ لگا ہوا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کا ایکشن نہ لینا سمجھ سے بالا تر ہے۔ کوشش کے باوجود پاکستان سے باہر ہمارے خلاف کیس رجسٹر نہ ہونا بیگناہی کا ثبوت ہے۔

حسین نواز

مزید :

صفحہ اول -