سپورٹس راؤنڈ اپ

سپورٹس راؤنڈ اپ

  

  ہارون ملک پی ایف ایف میں نئی نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نئی نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ فیفا کے مطابق ہارون ملک اس نئی نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔ پچھلی کمیٹی میں سے صرف منیر سدھانہ کو نئی نارملائزیشن کمیٹی میں برقرار رکھا گیا ہے۔منیر سدھانہ، حمزہ خان کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام چیئرمین بھی رہے ہیں۔شاہد نیاز کھوکھر، حارث عظمت اور سعود اعظم بھی نئی نارملائزیشن کمیٹی میں شامل ہیں۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،

8 فروری سے میدان لگے گا

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 109واں ایڈیشن 8فروری سے میلبورن میں شروع ہوگا۔ ٹینس آسٹریلیا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  3 ہفتے تاخیر کا شکار ہوگیا  تھا۔ نئے شیڈول کے مطابق  8 فروری 2021ء کو شروع ہوگا جس میں دنیائے ٹینس کے صفحہ اول کے کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اعزاز کا دفاع کریں گے، امریکا کی صوفیہ کینن خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں میں اعزاز کا دفاع کریں گی۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، مکسڈ ڈبلزجبکہ وہیل چیئر کے کھلاڑی سنگلز اور ڈبلز ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔  میگا ایونٹ 1831 جنوری 2021 میں شیڈول تھا، لیکن عالمگیر وبا  کی وجہ سے تین ہفتوں تک  ملتوی ہونے کے بعد اب فروری میں شروع ہوگا۔

نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں مصروف ہوں، شرا پووا

 روس سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز ٹینس سٹار ماریہ شرا پووا نے کہا کہ کھیل سے وابستہ حسین یادیں آج بھی یاد ہیں مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ میں نے اس وقت کھیل سے دوری اختیار کی جب میں اپنے عروج پر تھی اور میں اپنے پرستاروں کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی بے پناہ محبت کی بدولت ہی میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے آج کل نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں مصروف ہوں جس کی مجھے بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے اور امید ہے کھلاڑی مستقبل میں ملک کا نام روشن کرینگی۔

مسٹر پنجاب تن سازی کے مقابلے 28 فروی کو 

پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مسٹر پنجاب  تن سازی کے مقابلے 28 فروی کو لاہور میں ہونگے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے بتایاکہ مقابلوں کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ان مقابلوں میں پنجاب بھر سے نو ڈویژنوں کے تن ساز حصہ لیں گے جن میں فیصل آباد،  لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ساہی وال، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور شامل ہیں۔ 27 فروری کو ایونٹ میں شرکت کرنے والی کے ٹیموں کے کھلاڑی لاہور پہنچیں گے، اور اسی روز ہی منیجرز میٹنگ ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائیگا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -