عمر شیخ عہدہ سے ہٹائے جانے کے باوجود سرکاری گھر میں رہائش پذیر

عمر شیخ عہدہ سے ہٹائے جانے کے باوجود سرکاری گھر میں رہائش پذیر

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)سابق سی سی پی او عمر شیخ عہدے ہٹائے جانے کے 23 روز بعد بھی سی سی پی او ہاؤس کو خالی نہ کیا ذرائع کے مطابق سابق سی سی پی او عمر شیخ نے سرکاری گھر خالی نہ کیا عمر شیخ 30 روز بعد بھی سرکاری گھر پر براجمان ہیں سابق سی سی پی او عمر شیخ کو سال کے پہلے روزعہدے سے ہٹایا گیا عمرشیخ جی او آر میں سی سی پی او ہاؤس میں رہائش پذیر ہیں سی سی پی او ہاؤس عہدے سے ہٹنے کے فوری بعد خالی کرنا ہوتا ہے جبکہ موجودہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر تاحال سی سی پی او ہاؤس میں منتقل نہ ہوسکے۔ 

سرکاری گھر

مزید :

صفحہ اول -