پرائمری و ایلیمنٹری سکولوں میں یکم فروری سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

پرائمری و ایلیمنٹری سکولوں میں یکم فروری سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبے میں پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں یکم فروری سے شروع ہونگی۔ تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جس کے مطابق پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں یکم فروری سے شروع ہونگی، فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی سکولوں سمیت مدارس پر ہوگا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد کورونا وائرس ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

 تعلیمی سرگرمیاں 

مزید :

صفحہ اول -