حکرانوں کی تابعداری،نا اہلی  اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے:مریم نواز

  حکرانوں کی تابعداری،نا اہلی  اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے:مریم ...

  

  لاہور(جنرل رپورٹر)ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے ملازمین کو پی آئی اے کے طیاروں میں سفر نہ کرنے کے احکامات پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں،وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔مریم نوازنے کہا کہ تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے، اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مریم نوز  نے کہا کہ پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا اور اب ائیر لائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں، پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -