ریپبلکن پارٹی ارکان سے سمجھوتہ طے پا گیا،ٹرمپ کے مواخذے کا مقدمہ 9فروری سے شروع ہوگا:چک شمر

  ریپبلکن پارٹی ارکان سے سمجھوتہ طے پا گیا،ٹرمپ کے مواخذے کا مقدمہ 9فروری سے ...

  

 واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) سینیٹ میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے اکثریتی لیڈر چک شمر نے اعلان کیا ہے سابق صدر ٹرمپ کیخلاف موا خذے کے مقدمے کا باقاعدہ آغاز 8 فر وری سے ہو گا، ان پر6جنوری کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنیوالوں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے کیونکہ دھاوا بولنے سے قبل انہوں نے اپنے حامیوں کے ایک مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے اشتعال دلایا تھا۔ اس روز توقع کے مطابق کا نگر یس کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ ا جلاس میں ٹرمپ کے مقابلے پر ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی توثیق ہو نے جا رہی تھی۔ چک شمر نے مواخذے کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا اس سلسلے میں ریپبلکن پارٹی کے ارکان سے سمجھوتہ طے پا گیا ہے، جو مقدمہ کے آغاز کو کچھ التوا ء میں ڈ ا لنا چاہتے تھے تاکہ ٹرمپ کو اپنی قانونی ٹیم کی تشکیل اور اپنے دفاع کی تیاری کا وقت مل سکے۔ ٹرمپ پہلا سابق صدر ہو گا جن کا ان کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد موا خذ ے کا مقدمہ چلے گا۔ قبل ازیں ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی یہ بتا چکی ہیں  وہ سوموار کے روز ٹرمپ کے مواخذے کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش کریں گی جسے ایوان نمائندگان پہلے ہی منظور کر چکا ہے، اس آرٹیکل پر ابتد ا ئی کارروائی 26جنوری کو ہو گی لیکن باقاعدہ مقدمہ8فروری کو شروع ہو گا، اس طرح ٹرمپ کو تیاری کی مہلت ملنے کے علاوہ سینیٹ بھی اس عرصے میں صدرجو بائیڈن کی کابینہ کے مزید ارکان کی توثیق کریگی اور ان کے کووڈ19- کے ریلیف بل پر بھی غور کر سکے گی، سینیٹ کے اکثر یتی لیڈر چک شمر نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے بتایاہم کیپٹل ہل پر ہونیوالے افسوسناک حملے کے اثرات سے باہر نکلنا چاہتے ہیں لیکن زخموں پر مرہم رکھتے اور اتحاد قائم کرنے کیلئے ضروری ہے اس سے قبل سچائی کیساتھ احتساب کیا جائے۔ اس مقصد کے تحت مواخذے کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ یاد رہے ٹرمپ کے حامی ریپبلکن ارکان کا یہ موقف تھا چونکہ ٹرمپ اب صدر نہیں رہے اسلئے ا ن کے مواخذے کا یہ عمل بیکار ہو گیا ہے بلکہ یہ غیرآئینی ہے، اس کے برعکس ڈیمو کریٹک ارکان کا یہ موقف قبول کر لیا گیا ہے کہ عہدے سے ہٹنے کے باوجود سا بق صدر کو بغاوت پر اکسانے کے سنگین الزامات سے مقدمہ چلائے بغیر بری نہیں کیا جا سکتا۔

ٹرمپ موخذاہ 

مزید :

صفحہ اول -