شریف میڈکل کمپلیکس کیخلاف واسا کوتادیبی کارروائی سے روکنے کا تحریری حکم 

 شریف میڈکل کمپلیکس کیخلاف واسا کوتادیبی کارروائی سے روکنے کا تحریری حکم 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید رسال حسن سید نے واسا کو شریف میڈکل کمپلیکس کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے واسا سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرانے کی ہدایت بھی کی ہے  عدالت عالیہ نے شریف کمپلیکس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا فاضل جج نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ شریف میڈیکل کمپلیکس کی پانی کے بل کی وصولی کے خلاف درخواست پر فل بنچ سماعت کریگا  اس نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرکے فل بنچ کے روبرو پیش کی جائیں، درخواست گزار کی جانب سے پانی کے بل کی وصولی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شریف کمپلیکس نے پانی کے استعمال کی ضرورت کے لئے اپنے ٹیوب ویل نصب کئے ہیں،پانی اپنا استعمال کرنے کے باوجود واسا نے دو کروڑ روپے پانی کا بل بھیج دیا، ٹیوب ویل کی موجودگی میں واسا کو پانی کا بل بھیجنے کا کوئی اختیار نہیں، واسا کو بل کی وصولی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔

تحریری حکم 

مزید :

صفحہ آخر -