زینب الرٹ ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے پر صدر،وزیراعظم کو خطوط 

زینب الرٹ ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے پر صدر،وزیراعظم کو خطوط 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار خصوصی)زنیب الرٹ ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنے پر صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر حکام کو الگ الگ چٹھیا ں لکھ دی گئی ہیں جس میں قانون پر عمل درآمد نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا گیا جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے صدر، وزیر اعظم، گورنر اور وزیر اعلیٰ سمیت دیگر حکام کو چٹھی لکھی جس میں کہا گیاہے کہ بچوں کو ہراساں کرنے اور ان کی بے حرمتی کو روکنے 2019 ء میں قانون متعارف کرایا گیا ابھی تک قانون کے تحت نہ کوئی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور نہ کوئی یونٹ بننے ہیں چٹھی میں مزید کہا گیاہے کہ بچوں کی حفاظت کے لئے قانون پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے چٹھی میں زنیب الرٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیاہے۔
خطوط

مزید :

صفحہ آخر -