پاسکومیں پرچیز انسپکٹر اور کلرکس کی میرٹ کیخلاف بھرتیوں پر جواب طلب

 پاسکومیں پرچیز انسپکٹر اور کلرکس کی میرٹ کیخلاف بھرتیوں پر جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹ شمس محمود مرزا نے پاسکو میں پرچیز انسپکٹر اور کلرکس کی میرٹ کے خلاف بھرتیوں پر جواب طلب کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو ہدایت کی ہے کہ بھرتیوں کے معاملہ پر ایم ڈی پاسکو سے 24 فروری کو ہدایات لے کر پیش ہوں اگر عدالت کو مطمئن نہ کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی عدالت نے درخواست گزارعادل رسول و دیگر کی درخواستوں پریہ تحریری حکم جاری کیا عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ بادی النظر میں درخواستگزاروں کا موقف درست معلوم ہوتا ہے درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ پاسکو گندم کی خریداری کرنے والاسرکاری ادارہ ہے، پاسکو میں پرچیز انسپکٹر اور کلکرس کی بھرتیوں کے لئے50 فیصد نمبرحاصل کرنا لازمی قرار دیا گیاہے،درخواست گزاروں نے تحریری امتحان اور انٹرویو میں 50 فیصد سے زائدنمبر حاصل کئے،پاسکو حکام نے 50فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والوں کو بھرتی کرلیا،پاسکو میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں غیرآئینی اورغیر قانونی ہیں،میرٹ کے برعکس کی گئی بھرتیاں کالعدم قرار دی جائیں۔

جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -